پشاور:(دنیا نیوز) پشاور میں جائیداد کے تنازع پر دو طرفہ فائرنگ سے پانچ افراد جان سے گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تھانہ چمکنی کی حدود میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والے فریقین میں ایک پارٹی کے 2 اور دوسری پارٹی کے 3 افراد شامل ہیں، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، زخمی اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سنگین واردات کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے تفتیش کی جارہی ہے، موقع سے شواہد تحویل میں لے لیے ہیں۔