ماڑی پور: (دنیا نیوز) تھانہ ماڑی پور کے علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 62 من سے زائد ایرانی خشک دودھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق سمگل شدہ خشک دودھ سے لوڈ مزدا پکڑا گیا، پکڑے گئے مزدے سے 100 عدد بورے وزنی 2500 کلو خشک دودھ برآمد کر لیے گئے ہیں۔
کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق برآمدہ سمگل شدہ خشک دودھ کی مالیت تین ملین روپے سے زائد کی بنتی ہے، برآمد شدہ مال و گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے کر کسٹمز حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔