پاکپتن: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی کے عقب میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر تاجر راہنما کو قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شو روم پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجہ میں انجمن تاجران موچی پور پل کے صدر جاں بحق ہوگئے۔
مسلح ڈاکو شو روم سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا۔