ٹھل: (دنیا نیوز) تھانہ سی سیکشن کی حدود میں کھانے کی تقسیم پر جھگڑے سے شادی کی تقریب جنگ میں تبدیل ہوگئی۔
شادی کی تقریب میں دولہن اور دولہے کےرشتے داروں میں کھانے کی تقسیم پر تصادم ہوا، دونوں گروپوں میں ڈنڈوں اور اینٹوں کے استعمال سے 15 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر جھگڑے کو بند کروایا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔