راجن پور: (دنیا نیوز) راجن پور کے علاقے مڈرندان میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی، زمین کے تنازع پر فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں اور زخمی ہونے والے 2 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے آر پی او ڈی جی خان سے فائرنگ کی رپورٹ طلب کر لی، ڈاکٹر عثمان نے مقامی پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے، مقتولین کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔
آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اطلاع ملتے ہی ڈی پی او راجن پور کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم دے دیا، متاثرہ فیملیز سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔
آر پی او نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کیے جائیں، ظلم و زیادتی کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں، لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔