لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 02 June,2024 09:36 am

لاڑکانہ: (دنیانیوز) لاڑکانہ کے علاقے ماہوٹا میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس  کے مطابق گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت اختیار گاڈی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو اختیار سنگین نوعیت کے 15 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، زخمی ڈاکو کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹراما منتقل کردیا گیا۔