پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن، 380 کلو نہایت قیمتی منشیات ضبط کرلی

Published On 01 June,2024 11:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ معلومات پر مبنی انسداد منشیات آپریشن میں پی این ایس یرموک نے شمالی بحیرہ عرب میں 380 کلو نہایت قیمتی منشیات ضبط کی، ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے، منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

پاک بحریہ کے بحری جنگی جہاز سمندر میں منشیات سمگلنگ، بحری قذاقی اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔