بھیرہ میں کبوتروں کے تنازع پر نوجوان کو قتل کردیا گیا

Published On 02 June,2024 10:49 pm

بھیرہ: (دنیا نیوز) کبوتروں کے تنازع پر ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

افسوسناک واقعہ بھیرہ کے نواحی علاقے سردار پور نون میں پیش آیا جہاں کبوتروں کے تنازع پر سات مبینہ ملزمان کے فائرنگ کرکے محمد سلیم کو شدید زخمی کردیا۔

محمد سلیم کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا، پولیس نے قتل میں ملوث 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔