کنڈیارو: اراضی تنازع پر فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق

Published On 03 June,2024 09:37 am

کنڈیارو: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے شہر کنڈیارو میں اراضی کے تنازع نے دوخواتین کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ گاؤں نبی کلہوڑو میں پیش آیا، جہاں اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق  جبکہ 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔