اےاین ایف کی کارروائیاں، 49 کلو سے زائد منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

Published On 04 June,2024 09:03 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) اےاین ایف نے 5 کارروائیوں میں49 کلو سے زائد منشیات برآمدکرلی جبکہ 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد،پنجگور،سیالکوٹ اور حیدرآباد میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 41 کلو چرس،4 کلو 824گرام آئس برآمدکرلی گئی ۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائی کے دوران 4 کلو افیون بھی برآمدکی گئی ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔