دینہ : (دنیانیوز) جہلم کے علاقے دینہ میں منشیات سمگلروں کی فائرنگ سے اینٹی نارکوٹکس فورس کے تین اہلکار شہید ہوگئے ۔
ترجمان پولیس احسن شہزاد کے مطابق سمگلروں نے تعاقب کرنے پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو اے این ایف اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک شدیدزخمی ہوا ، سمگلرز جی ٹی روڈ کالا پل کے قریب گاڑی چھوڑ کر قریبی جنگل میں فرار ہو گئے۔
ترجمان نے کہا کہ شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل گلزار احمد اور ذیشان شامل ہے جبکہ زخمی مظہر حسین کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، شہید اہلکاروں کی ڈیڈ باڈیز رورل ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچا دی گئی ہیں۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کی ناکہ بندی کر لی ہے اور سمگلروں کا تعاقب جاری ہے ، سمگلروں کی گاڑی اور منشیات تحویل میں لے لی گئی۔