ساہیوال : (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال میں آگ اور دھوئیں سے متاثرہ مزید 2 بچے دم توڑ گئے ، جس کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 9 ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کررکھی ہے ۔
8 جون کو ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ اور دھوئیں کے اثرات سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ساہیوال: ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی، دھوئیں سے 2بچے جاں بحق
ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث چلڈرن وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی تھی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔
وارڈ میں لگی آگ کے دوران ہسپتال سٹاف اور سکیورٹی گارڈز نے جان پر کھیلتے ہوئے بچوں کو ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کیا تھا، جبکہ ریسکیو 1122 کی 4 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا تھا۔
آتشزدگی کے باعث چلڈرن وارڈ میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔