بھلوال : (دنیانیوز) پنجاب کے شہر بھلوال میں 3 سینٹری ورکرز زہریلی گیس سے دم توڑ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق 4 سینٹری ورکر ڈسپوزل کی صفائی کے لیے کنویں میں داخل ہوئے ، لیکن زہریلی گیس سے بے ہوش ہو گئے ، جس کے بعد چاروں سینٹری ورکرز کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں تین جانبر نہ ہو سکے۔
ایک سینٹری ورکر کو تشویشناک حالت کے پیش نظر سرگودھا منتقل کر دیا گیا ، سینٹری ورکرز کو حفاظتی سامان مہیا نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا نوٹس
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھلوال میں ڈسپوزل کی صفائی کے دوران تین سینٹی ورکرز کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے متاثرہ سینٹی ورکر کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کمشنر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کاکہناتھا کہ کام کے دوران سینٹی ورکرز کو سیفٹی گیئر فراہم کرنے متعلقہ ادارےکی ذمہ داری ہے، سینٹی ورکرزکے لئےسیفٹی گیئر اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، سینٹی ورکرز کام کے دوران حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو سمجھیں۔