کراچی : پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ،ایک زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار

Published On 14 June,2024 11:57 am

کراچی: (دنیانیوز) تھانہ سچل کےعلاقے ملیر کینٹ سعد آباد کےقریب پولیس اورڈاکوؤں کےدرمیان دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیےگئے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان سعد آباد کے قریب راہگیر شہری کوواردات کانشانہ بنا کرفرار ہوگئے تھے، گشت پرمامورپولیس نےملزمان کوگرفتار کرنے کی کوشش کی توملزمان نےفائرنگ شروع کردی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے2 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، 2 چھینے ہوئے موبائل فونز اور نقدرقم برآمد کی گئی جبکہ گرفتار ملزمان کےزیرِ استعمال موٹرسائیکل کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، گرفتار ملزمان میں علی گل ولد تاج محمد، طاہر ولد سہیل اورحمید حسین ولد مرید حسین شامل ہیں، پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ  ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔