کراچی: ٹرالر اور پک اپ میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی

Published On 14 June,2024 07:36 am

کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں ٹرالر اور سوزوکی پک اپ میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے آئی سی آئی پل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر سوزوکی پک اپ سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں پک اپ میں سوار ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، مرنے والے شخص کی شناخت شاہ خالد کے نام سے ہوئی، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔