کندھ کوٹ: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،4 فرار

Published On 13 June,2024 11:44 am

کندھ کوٹ: (دنیانیوز) کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کیساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے ۔

تھانہ اے سیکشن اور گھوڑا گھاٹ لنک روڈ کے قریب ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ چار ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں میں حافظ نعیم اوگاہی اور نیاز علی لاشاری شامل ہیں، پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پوليس اور ڈاکوؤں کے درمیان مسلسل 30 منٹ تک جدید اسلحہ سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔