کراچی : منشیات فروشی میں ملوث بدنام زمانہ خاتون ڈیلر 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

Published On 13 June,2024 10:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے کلا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث بدنام زمانہ خاتون ڈیلر کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سٹی کراچی کے مطابق ملزمان سے 980 گرام آئس ، 457 گرام کرسٹل اور 197 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ، ملزمان کی شناخت جویریہ، بلال احمد خان اور اویس خان کے نام سے ہوئی ، ملزمان بلوچستان میں ہزارخان نامی شخص سے منشیات خرید کربراستہ حب شہر میں لایا کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان شہرمیں منشیات لانےکے بعد اپنے نیٹ ورک کےذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتےتھے، ملزمان بڑے پیمانے پرمنشیات فروشی، سپلائی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے، ملزمان منشیات سپلائی کرتےوقت قانون نافذ کرنیوالے اداروں سےبچنےکیلئے خاتون کو ساتھ رکھتے تھے ۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ملزمان سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے، ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔