پسنی میں بیرون ملک سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

Published On 12 June,2024 09:08 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے پسنی میں بیرون ملک سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی ۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے  مکران کوسٹل لائن سے متصل چوڑ بندر کے علاقے میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران ایک ٹن سے زائد منشیات اور 51 ہزار نشہ آور کیپسول برآمد کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمدشدہ منشیات میں 850 کلوگرام چرس اور 164 کلوگرام آئس شامل ہے، پکڑی گئی منشیات سمندری راستے سے بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچائی جانی تھی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گروہ کےسرغنہ لیاقت بلوچ اور واحد بلوچ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔