وہاڑی: (دنیا نیوز) پولیس ملازم کو شہید کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
پولیس تھانہ جھال سیال نے چک نمبر 198 ای بی کے قریب مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے سیدھی فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس ملازم (کھوجی) محمد اسماعیل شہید ہو گئے۔
محمد اسماعیل کے والد بھی وہاڑی کے مشہور کھوجی تھے، اسماعیل کی شہادت کے بعد ڈاکو قریبی فصل مکئی میں چھپ گئے تھے، پولیس نے گھیرا ڈال کر تلاش شروع کی تو 3 ملزمان نے دوبارہ فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک نامعلوم ڈاکو ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔