اٹلانٹا : (ویب ڈیسک ) امریکی شہر اٹلانٹا میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ، ہلاک ہونے والوں میں مشتبہ ملزم بھی شامل ہے۔
امریکی میڈیا نے میئر آندرے ڈکنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ پیچ ٹری سینٹر میں ایک فوڈ کورٹ کے اندر پیش آیا۔
اٹلانٹا پولیس نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ فائرنگ کی زد میں آنے والے چاروں افراد چوکس اور ہوش میں تھے، ہلاک ہونے والوں میں ایک مشتبہ شخص بھی شامل ہے، شبہ ہے کہ اس نے ہی گولی چلائی۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ شوٹر کو کس نے زخمی کیا اور وہ کیسے ہلاک ہوا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد عمارت کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس، فائر ریسکیو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے افسران جگہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔