لاڑکانہ: (دنیا نیوز) سندھ پولیس نے لاڑکانہ میں کارروائیاں کر کے 24 گھنٹوں کے دوران 10 مغویوں کو بازیاب کروا لیا ہے۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے نتیجے میں مغویوں کو بازیاب کروایا گیا، کارروائیاں کندھکوٹ کشمور اور جیکب آباد میں کی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی کے مطابق ضلع کندھکوٹ کشمور سے 9 اور جیکب آباد سے 1 مغوی کو بازیاب کروایا گیا ہے، ڈویژن کے کچے میں پولیس کا آپریشن آخری مغوی کی بازیابی اور ڈاکوؤں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔