پان کی دکان میں پولیس اہلکاروں کی لوٹ مار میں استعمال ہونیوالی گاڑی برآمد

Published On 13 June,2024 08:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایسٹ انویسٹی گیشن اور آپریشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال میں پان کی دکان سے لوٹ مار میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی ڈی ایس پی کے استعمال میں ہے، ڈی ایس پی ای وی ایل سی میں تعینات ہیں، تین ملزمان کو تحقیقات کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کراچی : پان کی دکان پر پولیس موبائل میں سوارسادہ لباس افرادکی لوٹ مار، مقدمہ درج

ذرائع پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والی موبائل کے نمبر کو تبدیل کرنے کی بھی کوشش کی گئی تھی، واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اعلیٰ پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔