اسلام آباد:(دنیا نیوز) بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلی جنس پر مبنی کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے متعدد خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
ذرائع کے مطابق صوبے میں ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے، پکڑے جانے والوں میں ٹی ٹی پی شوریٰ کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر بھی شامل ہے۔
ابتدائی تفتیش میں نیٹ ورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشت گروں سے ملتے ہیں، پکڑے گئے کمانڈر مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں تاہم مزید تفتیش جاری ہے، ملک میں موجود مختلف دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کے بارے میں اہم راز افشاں ہونے کی توقع ہے۔
کامیاب انٹیلی جنس آپریشن کے ذریعے ہائی ویلیو اہداف کو حراست میں لینا اور اُن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور ریاست کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔