لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے یونین کونسل کے نائب چیئرمین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ لاڑکانہ کے علاقے گجن پور چوک کے قریب پیش آیا جہاں کسی کام سے موجود یونین کونسل کے وائس چیئرمین کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گولیاں مار دیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔
محمد علی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، مقتول محمد علی جی ڈی اے کی ٹکٹ پر یونین کونسل فل کے وائس چیئرمین منتخب ہوئے تھے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔