پشاور: (دنیانیوز) باجوڑ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی ضلع باجوڑ میں ایس ایچ او تھانہ واڈہ ماموند کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔
ایف آئی آر میں دہشت گردی اور قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں ، دھماکہ پہلے سے نصب بارودی مواد سے ہوا، دھماکے سے ایک گاڑی مکمل تباہ جبکہ دیگر کو جزوی نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں:باجوڑ میں بم دھماکہ: سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت5 افراد جاں بحق
ایف آئی آر کے مطابق دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے، سابق سینیٹر ہدایت اللہ اپنے بھتیجے امیدوار پی کے 22 نجیب اللہ کی الیکشن مہم کے لئے ڈمہ ڈولہ گئے تھے۔