ایبٹ آباد : (دنیا نیوز) نواں شہر میں سنگدل ماں نے 3 بچوں کی گردن کاٹ دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ میں 8 ماہ کا بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ دو بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ نفسیاتی مریضہ ہے، ماں نے تیزدھارآلہ سے بچوں کی گردن کاٹی ہے۔