سانگھڑ: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 29 July,2024 08:59 am

سانگھڑ: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع سانگھڑ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گشت کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی ڈاکو کے دیگر دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زیر حراست ڈاکو کی شناخت حبدار کے نام سے ہوئی ہے جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔