پشاور: (دنیا نیوز) دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ پھندو کی حدود میں پیش آیا جہاں ملزم نواب اور ہنر گل نے فائرنگ کرکے سجاد اور فیصدل کو قتل کردیا۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے۔