کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار

Published On 07 August,2024 10:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پاک کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی انچارج سجاد حیدر کے مطابق گرفتار ملزمان شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں، ملزمان میں عدنان، عارف، فہد، طلحہ اور طحہ شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے پاس سے اسلحہ سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء بھی برآمد کی گئی ہیں جبکہ ملزم اور اس کے ساتھیوں کی کارروائی کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔