اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) نے 6 کارروائیوں میں188 کلو منشیات برآمد جبکہ 6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں ملتان،پشاور، گجرات، اسلام آباداور لاہور میں کی گئیں۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی میں 134کلو400 گرام چرس،52 کلو800گرام افیون برآمد کی گئی، کارروائی کے دوران 800 گرام آئس بھی پکڑی گئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔