پشاور: (دنیانیوز) خیبر پختونخوا میں خواتین، خواجہ سراؤں اور بچوں پر تشدد کے واقعات بڑھ گئے ۔
دنیا نیوز کو موصول رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران صوبے میں خواتین پر تشدد کے8 ہزار299 واقعات رونما ہوئے، خواتین پر تشدد کیسز میں صرف 140 افراد کو سزائیں ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواجہ سراؤں پر تشدد کے267 واقعات میں صرف ایک کیس میں ملزم کو سزا ہوئی، خواجہ سراؤں پرسب سے زیادہ تشدد کے واقعات 2023 میں سامنے آئے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین اوربچوں پر تشدد کےسب سے زیادہ واقعات 2023میں رونما ہوئے، 2023 میں خواجہ سراؤں پر61، بچوں پر تشدد کے 924واقعات ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بچوں پر تشدد کے 3 ہزار 598 کیسز درج ہوئے، بچوں پر تشدد کےواقعات سے متعلق 187کیسز حل کیے گئے۔