اےاین ایف کی کارروائیاں : 38 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

Published On 16 August,2024 09:24 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 8 مختلف کارروائیوں میں38 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور، لاہور، اسلام آباد، حب اورملتان میں کی گئیں،  کارروائی کے دوران 32 کلو890 گرام آئس، 2 کلو800گرام چرس برآمد کی گئی ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک اور کارروائی میں ایک کلو670گرام ہیروئن،65 ہیروئن بھرےکیپسولز برآمدکیے گئے۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق گرفتارملزمان کےخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔