کراچی: (دنیا نیوز) سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے نور محمد شیخ کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ سراج چانڈیو کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو مقتول کے ساتھی علی نامی شخص نے بتایا کہ واقعہ سیاسی وابستگی بدلنے کا شاخسانہ ہے اور وہ فائرنگ کرنے والوں کو جانتا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔
ایس ایچ او نور محمد شیخ نے مزید بتایا کہ مقتول کو جسم کے اوپری حصے پر گولیاں لگی تھیں، پولیس نے موقع پر موجود عینی شاہدین سے معلومات حاصل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔