88 ممالک کی جیلوں میں 20 ہزار پاکستانی قید ہونے کا انکشاف

Published On 04 September,2024 04:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات دنیا نیوز کو موصول ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق 20 ہزار پاکستانی 88 ممالک کی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے، بیرون ملک جیلوں میں سزائے موت کے 68 پاکستانی قیدی بھی شامل ہیں، پاکستانی قیدیوں کو دہشت گردی، قتل اور منشیات سمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی۔

متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 2 سو 92، سعودی عرب میں 10 ہزار 4 سو 32 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔

ملائیشیا میں 463، برطانیہ میں 321، عمان میں 578 پاکستانی قید، ترکیہ میں 387، بحرین میں 371، یونان میں 598 پاکستانی جیلوں میں مقید ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین میں 406، جرمنی میں 90 اور عراق میں 40 پاکستانی قید ہیں، امریکہ میں 114، سری لنکا 89، سپین 92، افغانستان 85، ساؤتھ افریقہ 48 فرانس میں 186 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے