خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، ملزموں کی شناخت پریڈ مکمل، 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، ملزموں کی شناخت پریڈ مکمل، 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے مقدمے کی سماعت کی۔

ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے کہا کہ حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ہے۔

تفتیشی افسر کا عدالت میں مزید کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمر نے جیل میں ملزمان کو شناخت کیا، تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ تفتیش کیلئے ملزمان کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کا سات روزہ ریمانڈ دے دیا۔