گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں طالبات سے زیادتی کے الزام میں سرکاری سکول ٹیچر کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم پر 5 مقدمات درج ہیں، جن طالبات کو ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا ان کی عمریں 11 سے 14سال کے درمیان ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں، متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے خاموش رہیں، ملزم کئی سال سے سکول میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔
گزشتہ روز ایک بچی نے گھر والوں کو بتایا جس پر والدین نے مل کر پولیس سے رابطہ کیا، 5 بچیوں کے میڈیکل کروا لیے، رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ملزم نے اعتراف کر لیا، متاثرہ بچیوں کی تعداد زیادہ ہے، واقعے کے بعد سکول کو بھی تالہ لگا کر بند کر دیا ہے۔