اسلام آباد: (دنیانیوز) اے این ایف کی جانب سے منشیات سمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 کاروائیوں کے دوران 12 لاکھ روپے مالیت کی 4.4 کلو منشیات برآمد جبکہ 3 ملزمان گرفتارکرلیے گئے ۔
حکام کے مطابق اے این ایف کی جانب سے اٹک میں کالج کے قریب ملزم سے 1 کلو چرس برآمد کرلی گئی جبکہ شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب 2 کلو چرس برآمدہوئی ، ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
حکام کاکہنا ہے کہ ڈی جی خان تونمی موڑ کے قریب ملزم سے 1.2 کلو برآمد کی گئی ، ایک اور کارروئی لاہور ایئرپورٹ پر کی گئی جہاں کارگو آفس سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 260 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔