کراچی : ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی ،2 ملزمان گرفتار

Published On 18 October,2024 09:39 am

کراچی : (دنیانیوز) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ اور خیابانِ سحر،ڈی ایچ اے میں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کرلیے ۔

حکام کے مطابق ملزم آفتاب خواجہ ٹریول ایجنسی کی آڑ میں یو اے ای درہم کی غیرقانونی فروخت میں ملوث ہے ، ملزم آفتاب خواجہ کی نشاندہی پر مرکزی ملزم تنویر احمد بھی خیابانِ سحر سے گرفتار کیا گیا۔

حکام کاکہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کی فروخت کے ثبوت برآمد کرلیے گئے ، ملزمان سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔

حکام کے مطابق ملزمان سے ایک کروڑ چھ لاکھ پاکستانی روپے، 13ہزار600امریکی ڈالر برآمد کیے گئے ، ملزمان سے23ہزار980 یواےای درہم، 420برطانوی پاونڈز، 480 یورو بھی برآمد کرلیے گئے ہیں ۔

حکام نے مزید کہا ک ملزمان سے300 ترکیہ لیرا، 300 تھائی بھات بھی برآمد ہوئے ، ملزمان برآمد شدہ حوالہ ہنڈی کےثبوت و شواہد اور بھاری تعداد میں ملکی و غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کےبارے میں ایف آئی اے حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔

ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں فارن ایکسچینج ریگولیٹری ایکٹ 2020 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔