علی پور: (دنیانیوز) علی پور میں تھانہ سٹی کی حدود میں 14 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ملک شکیل فوری جائے وقوعہ پر پہنچے، 14 سالہ نوجوان یاسر کو گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ قتل کیا گیا، مقتول کے ماموں کے مطابق یاسر کو اس کے چچا اورپھپھو نے قتل کیا ہے ۔
پولیس کے مطابق مقتول نوجوان کے ماموں کی مدعیت میں مقتول کی پھپھو اور چچا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
ایس ایچ او ملک شکیل کاکہنا ہے کہ مقتول کے ماموں کے بیانات کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، معاملہ کا ہر پہلو سے بغور جائزہ لیا جا رہا ہے، تفتیش کے بعد تمام تر حقائق سامنے آجائیں گے۔