سائبر کرائم میں اضافہ، یکم جولائی سے اب تک وٹس ایپ ہیکنگ کی 1426 شکایات موصول

Published On 22 October,2024 05:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں سائبر کرائم میں اضافہ، یکم جولائی سے اب تک وٹس ایپ ہیکنگ کی 1426 شکایات موصول ہوئیں۔

وزارت داخلہ نے واٹس ایپ ہیک کرنے کے حوالے سے تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی ہیں جس کے مطابق یکم جولائی سے اب تک ایف آئی اے کو 1 ہزار 426 شکایات موصول ہوئیں۔

شکایات کے بعد 549 اکاؤنٹ بحال کردیے گئے،877 شکایات پر کاروائی جاری ہے،20 شکایات پر انکوائری کی جارہی ہے۔