رحیم یار خان کا رہائشی ڈاکٹر ڈیوٹی پر سندھ جاتے ہوئے گاڑی سمیت اغوا

Published On 22 October,2024 10:34 pm

رحیم یارخان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان کے رہائشی ڈاکٹر کو ڈیوٹی پر سندھ جاتے ہوئے گاڑی سمیت اغوا کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے گلشن اقبال کے رہائشی ڈاکٹر خالد گمبس ہسپتال گمبٹ میں تعینات تھے، ڈاکٹر خالد کو گمبٹ سندھ جاتے ہوئے راستے سے اغوا کیا گیا۔

اغوا کاروں نے ڈاکٹر کی رہائی کے بدلے ورثا سے ڈیڑھ کروڑ تاوان طلب کیا ہے، ڈاکٹر کے اغوا کا مقدمہ تھانہ صدر میں ڈاکٹر کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

ذرائع رحیم یارخان پولیس کے مطابق ڈاکٹر خالد کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔