شمالی چھاؤنی میں پٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص قتل، 3 زخمی

Published On 23 October,2024 11:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں پٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل،3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چند ماہ قبل پپو گجر کے بیٹے نے فائرنگ کر کے 2 بھائیوں کو زخمی کیا تھا، ایک موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی زخمی ہو گیا تھا۔

دشمنی کا بدلہ لینے کے لیے دو موٹر سائیکلوں پر سوار شوٹر 4 افراد نے فائرنگ کی، واقعے میں رفیق گجر ہلاک جبکہ 3 رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاش مردہ خانے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مقتول کا بھتیجا فائق دشمنی کی وجہ سے پہلے ہی جیل میں ہے۔