کراچی: موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Published On 24 October,2024 03:57 am

کراچی: (دنیا نیوز) گزری مبارک مسجد کے قریب کار پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔

واقعہ گزری کے علاقے ڈیفنس مبارک مسجد کے قریب پیش آیا، مقتول کی شناخت 30 سالہ عمیر کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لئے۔

 ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ قریبی چوکیدار نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ کار سوار 20 منٹ تک کسی سے موبائل فون پر رابطہ میں تھا، اس دوران موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزموں نے اس پر فائرنگ کردی جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

ساجد سدوزئی نے مزید بتایا کہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔