کراچی: مالی پریشانیوں سے تنگ نویں جماعت کا طالبعلم پھندے سے جھول گیا

Published On 23 October,2024 01:10 am

کراچی: (دنیا نیوز) مالی پریشانیوں سے تنگ آکر نویں جماعت کے طالبعلم نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق شریف آباد کے علاقے لیاقت آباد الاقصیٰ مسجد کے قریب فلیٹ سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 17 سالہ رافع کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ متوفی کا والد محکمہ تعلیم میں ملازمت کرتا ہے جبکہ والد اور والدہ کے درمیان کچھ عرصہ قبل علیحدگی ہوگئی تھی، رافع نویں جماعت کا طالبعلم اور اپنے والد کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ باپ اور بیٹا گزشتہ ڈیڑھ سال سے کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر ہیں اور مکینوں نے بتایا ہے کہ تنخواہ نہ ملنے پر ان کے مالی حالات ٹھیک نہیں تھے، جس کی وجہ سے رافع کی امتحانی فیس بھی جمع نہیں کرائی جاسکی تھی جبکہ چند ماہ سے فلیٹ کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا گیا تھا۔

پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی۔