کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، کار لفٹر ہلاک، دوسرا گرفتار

Published On 23 October,2024 04:29 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک کار لفٹر مارا گیا جبکہ دوسرے کو گرفتارکر لیا گیا۔

ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ ہلاک اور گرفتار ملزم کار لفٹر ہیں جو کہ گاڑی چھین کر فرار ہوئے تھے کہ ڈالمیا شانتی نگر کے قریب ان سے پولیس کا ٹکراؤ ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی مزید بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، ہلاک کار لفٹر کی لاش کو ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔