نوشہرہ: معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی

Published On 24 October,2024 09:14 pm

نوشہرہ: (دنیا نیوز) معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ نوشہرہ میں رسالپور کے علاقے میں پیش آیا جہاں موبائل اقساط پر خریدنے پر بھائیوں میں زبانی تکرار ہوئی جس پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کوقتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم حارث شریف ارتکاب جرم کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیا، مقتول کی نعش قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردی گئی۔

پوسٹ مارٹم کے بعد والد کی مدعیت میں چھوٹے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔