کراچی: بیمار بیٹی کی دوائی لینے کیلئے جانے والا باپ ڈکیتی مزاحمت پر قتل

Published On 25 October,2024 01:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ایک اور شہری کو قتل کر دیا گیا۔

مقتول فرحان بیمار بیٹی کے علاج اور بجلی کا بل ادا کرنے کیلئے بیوی کے زیورات فروخت کر کے گھر لوٹ رہا تھا، ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر تین گولیاں مار کر قتل کر دیا، نقدی اور دیگر سامان چھین کر فرار ہو گئے۔

مقتول فرحان دو نوکریوں کے بعد بھی تیسری جاب کی تلاش میں تھا، فرحان کی بیٹیاں غم سے نڈھال ہوگئیں، بوڑھی ماں حکام سے رو رو کے انصاف کی مانگتی رہی۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں رواں برس ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 105 تک پہنچ گئی۔