بصیرپور: (دنیا نیوز) بصیر پور میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ بصیر پور کے علاقے شامد پل پر پولیس مقابلہ ہوا، ابتدائی تفتیش میں خطرناک زخمی ڈاکو کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی، مدثر راہزنی اور ڈکیتی جیسے 28 سنگین جرائم میں ملوث نکلا۔
پولیس حکام کے مطابق 03 مسلح ڈاکو شہری احمد یار سے نقدی 08 لاکھ روپے، موٹر سائیکل اور آئی ڈی کارڈ چھین کر فرار ہوئے، اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجہ میں ایک خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، 02 ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔