ہری پور: پولیس مقابلے میں منشیات فروش ہلاک، ساتھی فرار

Published On 09 December,2024 12:40 am

ہری پور: (دنیا نیوز) ہری پور میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ خان پور کی حدود میں منشیات فروشوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم موقع پر مارا گیا، پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا راجہ یاسر عادی منشیات فروش تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس کے روکنے پر ملزموں نے فائرنگ کردی، فرار ہونے والے دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کا مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔