گوجرانوالہ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شدید زخمی، حالت تشویشناک

Published On 09 December,2024 12:58 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں گولیاں لگنے سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق چن دا قلعہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زمان زخمی ہوگیا، باغبانپورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل نعیم زخمی ہوا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے ضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی، فرار ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔